حیدرآباد۔24مئی(اعتماد نیوز)دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس میں آج این آئی اے
عہدیداروں نے اس کیس کے دو اہم ملزمین وقاص ‘ اور تحسین اختر کو نامپلی
عدالت میں پیش کیا۔ این آئی اے عہدیداروں نے ان دونوں ملزمین کو پی ٹی
وارنٹ پر بلٹ پروف گاڑی میں سخت
سکیوٹری کے دوران پیش کیا۔ عدالت نے کیس کی
سماعت کے بعد ان دونوں کو 23جون تک کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔
اور چرلہ پرلی جیل کو منتقل کر دیا گیا اس موقع پر عدالت کے اطراف 144سکشن
کو نافذ کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ چند دن قبل ہی ان دونوں کو گرفتار کیا
گیا۔